> <

اسلام آباد میں اسلامی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 23مارچ 7 199ء کو پاکستان کے قیام کی گولڈن جوبلی کے موقع پر اسلام آباد میں اسلامی سربراہان مملکت کی کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر آرگنائزیشن آف دی اسلامک کانفرنس کالوگو اور 50 کا ہندسہ شائع کیا گیا تھا اور Golden Jubilee Celebraions of Pakistan اورSpecial Summit of Organization of Islamic Countries 23rd   March 1997 Islamabad کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ دو روپے مالیت کے اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن وزارت خارجہ نے فراہم کیا تھا۔            

UP