> <

کینئیرڈ کالج لاہورکے قیام کو اسّی سال سے زیادہ عرصہ گزرنے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 3نومبر 1995ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کینئیرڈ کالج لاہور کے قیام کو اسّی سال سے زیادہ عرصہ گزرنے پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پرکالج کا لوگو بنا تھا اورانگریزی میں Over 80 Years of Women's Education - Kinnaird Collge for Women, Lahore (Established 1913) کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت سوا روپے تھی اور اس کاڈیزائن خود کینئیرڈ کالج نے فراہم کیا تھا۔            

UP