> <

ہاکی کے عالمی کپ کی فتح پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 4دسمبر 1994ء کو پاکستان نے چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا  ہاکی کے عالمی کپ کی اس یادگارفتح پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے31دسمبر 1994ء کوپانچ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر عالمی ہاکی کپ کی چاروں ٹرافیوں کی تصویربنی تھی اور انگریزی میں WORLD CUP HOCKEY 1994 کے الفاظ لکھے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرجاوید الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔          

UP