> <

آئی ایل او کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 11 اپریل 1994ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (عالمی ادارہ محنت) کی  پچھترویں سالگرہ کے موقع پر سات روپے مالیت کا ایک  ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کا پرچم اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں75 1919 - 1994کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔      

UP