> <

قائد اعظم کی ایک سو سترہویں سالگرہ پرڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 25 دسمبر 1993ء کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک سو سترہویں یوم پیدایش کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا جو ان کی جائے پیدایش وزیر مینشن کی تصویر سے مزین تھا اور انگریزی میں WAZIR MANSION BIRTH PLACE  اورQUAID E AZAM MUHAMMAD ALI JINNAH 25 DEC.1876 - 11 SEP.1948  کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے بنایا تھا اور اس کی مالیت ایک روپیہ تھی۔            

UP