> <

عالمی یوم خوراک کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ نومبر 1979ء میں عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال 16 اکتوبر کو دنیا بھر میں عالمی یوم خوراک منایا جایا کرے گا۔ چنانچہ 16اکتوبر 1993ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے اس دن کی مناسبت سے چھ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر عالمی ادارہ خوراک و زراعت کا لوگو اورپالتو جانوروں اورگندم کے ایک خوشے کی تصویر بنی تھی اور WORLD FOOD DAYکے الفاظ تحریر کیے گئے تھے ۔یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنر جاوید الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔      

UP