> <

ای سی او کے وزرأ کی غیر معمولی کانفرنس کے انعقاد پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 28اور 29 نومبر 1992ء کو اسلام آباد میں اکنامک کواپریشن آرگنائزیشن (ای سی او )کے وزرأ کی ایک غیر معمولی کانفرنس منعقد ہوئی جس کا مقصداس تنظیم میں سات ممالک کے اضافے کی اجازت دینا تھا۔یہ سات ممالک تھے : افغانستان، آذر بایجان، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان۔ اس موقع پر28نومبر 1992ء ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈا ک ٹکٹ جاری کیا جس پراکنامک کواپریشن آرگنائزیشن (ای سی او )کا لوگو چھپا تھا اور انگریزی میں   ECONOMIC COOPERATION ORGANIZATION کے الفاظ تحریر تھے۔  اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت سات روپے تھی اور اس کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP