> <

تابش دہلوی کی پیدائش

تابش دہلوی ٭ اردو کے ممتاز شاعر تابش دہلوی کا اصل نام سید مسعود الحسن تھا اور وہ 9 نومبر 1911ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے بطور نیوز کاسٹر اور پروڈیوسر وابستہ رہے۔ ان کے شعری مجموعوں میں نیم روز، چراغ صحرا، غبار انجم، گوہر انجم، تقدیس، ماہ شکستہ اور دھوپ چھائوں اور نثری تصانیف میں دید باز دید شامل ہیں۔ ٭23 ستمبر 2004ء کو تابش دہلوی کراچی میں وفات پاگئے اور سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔ ان کا ایک شعر ملاحظہ ہو: تو ہی رہتا ہے دیر تک موجود بزم میں تو جہاں سے اٹھتا ہے

UP