> <

مرے کالج سیال کوٹ کے قیام کی سوویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 18دسمبر 1989ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مرے کالج سیال کوٹ کے قیام کی سوویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرعربی میں قرآن پاک کی آیت ’’علم الانسان مالم یعلم‘‘ اورانگریزی میں 100 YEARS OF MURRAY COLLEGE SIALKOT 1889-1989 کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت چھ روپے تھی اور اسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP