> <

کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کی سلور جوبلی کانفرنس کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 9دسمبر1987ء کو پاکستان کے معروف ادارے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کی سلور جوبلی کے موقع پرایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی ایک روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جسے عادل صلاح الدین نے ڈیزئن کیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پرکالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کی عمارت کی تصویر اور اس کا لوگو بنا تھا اور COLLEGE OF PHYSICIANS AND SURGEONS PAKISTAN SILVER JUBILEE 1962 - 1987کے الفاظ تحریر تھے۔

UP