یوم فضائیہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 7ستمبر1987ء کو یوم فضائیہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین،تین روپے مالیت کے دس یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیاجن پر پاک فضائیہ سے منسلک مصوراسکواڈرن لیڈر مسعود اے حسینی کی تیار کردہ دس پینٹنگز شائع کی گئی تھیں ۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر انگریزی میں PAKISTAN AIR FORCE 1947-1987 کے الفاظ بھی درج تھے اوران پر پاک فضائیہ کے جن جہازوں کی تصاویر مع کیپشن شائع کی گئی تھیں ان کی تفصیل کچھ یوں تھی۔ (1) Hawker Tem-post MK II, (2) Hawker Fury (3) Super marine Attacks (4)North American F-86 Sabre (5) Lock-head C130 Hercules (7) Shenyang Tianjin F-6, (8) Dassault Mirage III (9)North American A-5 A Vigilante (10) General Dynamics F-16 Fighting Falcon.  دس ڈاک ٹکٹوں  کے اس سیٹ کو جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP