> <

آزادی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست 1987ء کو قیام پاکستان کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو  یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن کی مالیت 80پیسے اورتین روپے تھی ۔ان میں سے پہلے ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کا قومی ترانہ اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر قائد اعظم کی ایک تقریر کا اقتباس شائع کیا گیا تھا۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر اردو میں جشن آزادی اور ۱۴، اگست ۱۹۴۷ ء کے الفاظ بھی طبع کیے گئے تھے اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP