> <

امن کے عالمی سال کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 20نومبر 1986ء کو امن کے عالمی سال کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے4 روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ جن پر اپنی چونچ میں شاخ زیتون لیے دو اُڑتی ہوئی فاختائیں اور امن کے عالمی سال کا لوگو بنا تھا اور 1986 INTERNATIONAL YEAR OF THE PEACE  کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے عادل صلاح الدین نے تیا رکیا تھا۔        

UP