> <

لارنس کالج مری کی 125 ویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 21 ستمبر 1985ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے لارنس کالج مری کے قیام کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اس کالج کا لوگو بھی بنا تھا اور انگریزی میں 125th  YEAR OF LAWRENCE COLLEGE MURREE کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 3 روپے تھی اور اسے عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP