> <

کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے قیام کی ایک سو پچیس سالہ تقریبات کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 28جولائی 1985ء کوکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج‘ لاہور کے قیام ایک سو پچیس سالہ تقریبات کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تین روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر اس تعلیمی ادارے کی تصویر بنی تھی اور انگریزی میں 125th YEAR OF KING EDWARD MEDICAL COLLEGE, LAHORE کے الفاظ لکھے تھے۔ اس یادگاری ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج 1860ء میں قائم ہوا تھا اور اس وقت اس کالج کو لاہور میڈیکل اسکول کا نام دیا گیا تھا۔ 1915ء میں یہ اپنی موجودہ عمارت میں منتقل ہوا اور اس کا نام برطانیہ کے شاہ ایڈورڈ ہفتم کی یاد میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج رکھ دیا گیا۔ پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 1960ء میں اس کالج کے قیام کی صد سالہ تقریبات کے موقع پربھی دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا تھاجن پر کالج کا Insignia چھاپا گیا تھا۔

UP