> <

آزادی کی اڑتیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست 1985ء کو قیام پاکستان کی اڑتیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے  ساٹھ ساٹھ پیسے مالیت کے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر اردو میں ۳۸ جشن آزادی ۱۴ ،اگست ۱۹۸۵ء کے الفاظ لکھے تھے جبکہ دوسرے ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں 14 AUGUST 1985  اور PAKISTAN INDEPENDENCE DAY کے الفاظ لکھے تھے جبکہ اڑتیس کا ہندسہ رومن میں (XXXVIII)تحریر کیا گیا تھا۔ان دونوں ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ دو سادہ ٹکٹ بھی سیٹنٹ کے طور پر شائع کیے گئے تھے جن پر قائد اعظم کے اقوال درج تھے۔

UP