> <

شاہ رکن عالم کے مقبرے کو آغا خان ایوارڈ برائے فن تعمیر ملنے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 29 فروری 1976ء کو اسماعیلی فرقے کے پیشوا پرنس کریم آغا خان نے دنیا بھر میں اسلامی فن تعمیر کے فروغ کیے آغا خان ایوارڈ برائے فن تعمیرقائم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ 1983ء میں یہ ایوارڈ ملتان میں واقع شاہ رکن عالم کے مزار کو دیے جانے کا اعلان ہوا۔ اس موقع پر26 جون 1984ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 60پیسے مالیت کا ایک خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر شاہ رکن عالم کے مقبرے کی تصویر اور آغا خان ایوارڈ برائے فن تعمیر کا ’’لوگو‘‘ چھاپا گیا تھا  جبکہ شاہ رکن عالم کے مقبرے کی تصویرکے نیچے Shah Rukn-i-Alam's Tomb Multan کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP