> <

جہانگیر خان کے ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 17مارچ 1984ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کی تصویر سے مزین ایک خوب صورت ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔3 روپے مالیت کا یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔ جہانگیر خان سے پہلے ہاکی کے مشہور کھلاڑی اسد ملک کی تصویر 30 جنوری 1969ء کو میکسیکو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کی خوشی میں جاری ہونے والے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر شائع ہوچکی تھی تاہم اس ٹکٹ پر ان کا نام طبع نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اسد ملک اور جہانگیر خان کے علاوہ عمران خان کی تصویر بھی پاکستان کے ڈاک ٹکٹ پر طبع کی جاچکی ہے۔

UP