> <

آزادی کی چھتیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14اگست1983ء کو قیام پاکستان کی چھتیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو  یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ 60پیسے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر ایک جیومیٹریل ڈیزائن جبکہ چار روپے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر ایک مشعل بنی تھی ۔ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پرانگریزی میں  36th Anniversary of Independence  اور 14th AUGUST 1947کے الفاظ تحریر تھے اور ان کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے اخلاق احمدنے تیارکیا تھا۔

UP