> <

آزادی کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 14، اگست 1982ء کو قیام پاکستان کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو  یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔40پیسے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کا پرچم جبکہ 85پیسے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کانقشہ بنا تھا ۔ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر اردو میں یوم آزادی 14اگست 1947ء اور انگریزی میں ANNIVERSARY  OF  INDEPENDENCEکے الفاظ تحریر تھے اور ان کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن  کے اخلاق احمدنے تیارکیا تھا۔

UP