> <

ہاکی کے عالمی کپ کی فتح پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ دسمبر 1981ء میں ہاکی کا پانچواں عالمی کپ ٹورنامنٹ بھارت کے شہر بمبئی میں شروع ہوا۔ جس میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے میدان میں اتری۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت اختر رسول نے کی جبکہ سمیع اللہ ٹیم کے نائب کپتان اور بریگیڈیئر منظور حسین عاطف ٹیم کے منیجر تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں دنیا کی صف اول کی بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں۔ پاکستان کو پول اے میں رکھا گیا تھا جس میں مغربی جرمنی، ارجنٹینا اور اسپین کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ پاکستانی ٹیم بڑی آسانی کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس نے ہالینڈ کو 2-4 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 12 جنوری 1982ء کو کھیلا گیا جہاں پاکستان کا مقابلہ مغربی جرمنی کی ٹیم سے ہوا۔ یہ مقابلہ پاکستان نے 1-3 سے بآسانی جیت لیا۔ ہاکی کے عالمی کپ کی اس یادگارفتح پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے 31 جنوری 1982ء کو ایک ایک روپے مالیت کے دویادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر عالمی ہاکی کپ کی ٹرافی کی تصویر اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے پرچم بنے تھے اور انگریزی میں WORLD CUP HOCKEY CHAMPIONS 1982 کے الفاظ لکھے تھے۔  یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیے تھے۔

UP