> <

رچیونے میں ڈاک ٹکٹوں کی عالمی نمائش کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 26 اگست 1978ء کو اٹلی میں سان مرینو کے مقام رچیونے( Riccione )میں ڈاک ٹکٹوں کی تیسویں سالانہ نمائش کا آغاز ہوا جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا  ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت ایک روپیہ اور دو روپے تھی ۔ ایک روپیہ والے ڈاک ٹکٹ پر ہاکی کی اسٹک اور گیند کی تصویر بنی تھی اور ورلڈ کپ ہاکی چیمپئین 1978کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ چیمپئین شپ پاکستان نے چند ماہ پیشتر ہی جیتی تھی جبکہ دو روپے کے ڈاک ٹکٹ پر رچیونے میں واقع  Piazza Turismo نامی عمارت اور اس کے سامنے واقع فوارے کی تصویربنی تھی جہاں ہر سال ڈاک ٹکٹوں کی یہ عالمی نمائش منعقد ہوتی ہے۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر  Riccione ‘78 کے الفاظ بھی تحریر تھے اور ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پیپرز کے منور احمد نے تیار کیا تھا۔

UP