> <

ہنری دوناںکی ڈیڑھ سو سالہ سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 2 نومبر 1977ء کو محکمہ ڈاک نے ریڈ کراس کے بانی ہنری دوناں Henry Dunant کی پیدائش کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے حوالے سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت ایک روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر ہلال احمر اور ریڈکراس تنظیم کے لوگو اورہنری دوناںکا خوب صورت پورٹریٹ بنے تھے اور ان کے نیچے  1828-1910 کے الفاظ تحریر تھے۔یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔      

UP