> <

علامہ اقبال کی صد سالہ سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 9 نومبر 1977ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے جشن ولادت کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے پانچ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوب صورت سیٹ جاری کیا جن کی مالیت 20پیسے، 65پیسے، سوا روپے، سوا دو روپے اور تین روپے تھی۔ ان میں سے تین ڈاک ٹکٹوں پر علامہ اقبال کے فارسی اشعار اور ایک ڈاک ٹکٹ پر اردو شعر شائع کیا گیا تھا جبکہ پانچواں ڈاک ٹکٹ علامہ اقبال کے خوب صورت پورٹریٹ سے مزین تھا۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر اخلاق احمدنے ڈیزائن کیے تھے۔        

UP