> <

پہلی عالمی سیرت کانگریس کے انعقاد پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 3 مارچ 1976ء مطابق یکم ربیع الاوّل 1396ھ کو وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے راولپنڈی میں پہلی عالمی سیرت کانگریس کا افتتاح کیا۔ اس دو روزہ کانگریس میں 43 ممالک کے 100 علما اور دانش وروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بیس پیسے اور تین روپے مالیت کے دو خوب صورت ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جس پر مسجد نبوی کی تصویر بنی تھی اور International Congress on Seerat 1976کے الفاظ تحریر تھے ۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن جناب اشفاق غنی نے تیار کیا تھا ۔      

UP