> <

دنیا کی سب سے کم عمر خاتون وزیراعظم

محترمہ بے نظیر بھٹو 1991ء میں دنیا بھر کے ریکارڈز کے حوالے سے معتبر ترین کتاب گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذکر بھی موجود تھا اور وہ اس حوالے سے کہ جب وہ 2 دسمبر 1988ء کو پاکستان کی وزیراعظم بنیں تو اس وقت ان کی عمر 35 سال 5 ماہ 10 دن تھی اور یوں انہیں دنیا کی سب سے کم عمر خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ گینز بک نے اس ریکارڈ کی اشاعت کے ساتھ محترمہ بے نظیر بھٹو کی حسب بالا تصویر کو بھی اپنی کتاب کی زینت بنایا تھا۔      

UP