> <

حضرت امیر خسرو کے 700 سالہ جشن پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان میں ڈاک ٹکٹ اکتوبر 1975ء میں پورے جنوبی ایشیا میں برصغیر کے عظیم شاعر موسیقار اور صوفی بزرگ حضرت امیر خسرو کا 700 سالہ جشن بڑے تزک و اہتمام سے منایا گیا اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے بھی ایک بین الاقوامی کانگریس اہتمام کیا جس کا افتتاح صدر مملکت فضل الٰہی چوہدری نے 25 اکتوبر 1975ء  کو کیا۔ حضرت امیر خسرو کے اس جشن کے موقع پر ریڈیو اور ٹیلی ویڑن نے خصوصی پروگرام نشر کیے، اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کیے اور متعدد جرائد نے جن میں افکار، پاکستانی ادب، احساس ، ثقافت اور فنون شامل تھے، حضرت امیر خسرو کی شخصیت اور فنون لطیفہ کے فروغ میں ان کے کردار کے حوالے سے خصوصی نمبروں کی اشاعت کا اہتمام کیا خود حکومت پاکستان نے بھی اس سلسلے میں قریباً ایک درجن کتابیں شائع کیں۔ 24 اکتوبر 1975ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20 پیسے اور سوا دو روپے مالیت کے دو خوبصورت ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر حضرت امیرخسرو کی تصویر کے ساتھ اردو میں ’’ طوطی شکر مقال‘‘ اور انگریزی میں “700th Anniversary of Hazrat Amir Khusrau”  کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔      

UP