> <

اسلامی سربراہ کانفرنس کی پہلی سال گرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 22 فروری 1975ء کولاہور میںمنعقد ہونے والی اسلامی سربراہ کانفرنس کی پہلی سال گرہ منائی گئی۔اس موقع پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن کی مالیت 20پیسے اورایک روپیہ تھی ۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر اسلامی ممالک کے پرچم، لاہور میں تعمیر ہونے والے مجوزہ اسلامی سمٹ مینار اور وزیر اعظم جناب ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر شائع کی گئی تھیں اور عربی میں انما المومنون اخوۃ کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیے تھے۔

UP