> <

یوم نمیبیا کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 28اگست1974ء کو اقوام متحدہ کی قراداد کے مطابق دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی  یوم نمیبیا منایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 60پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ  پر  Namibia Day 26 August 1974 کے الفاظ تحریر تھے اور اس پر افریقا اور نمیبیا کا نقشہ بنا تھا  ۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنرغریب پرور نے تیا رکیا تھا۔

UP