> <

البیرونی کی پیدائش کے ہزار سالہ جشن پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 26 نومبر 1973ء سے 12 دسمبر 1973ء تک پاکستان میں عالم اسلام کے عظیم سائنسدان اور مصنف ابو ریحان محمد ابن احمد البیرونی کی پیدائش کا ہزار سالہ جشن منایا گیا۔ اس موقع پر 26 نومبر 1973ء کو ایک بین الاقوامی کانگریس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 37 اہل علم نے اپنے مقالے پیش کیے۔ 26 نومبر 1973ء ہی کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مختار احمد کے ڈیزائن کردہ بیس پیسے اور سوا روپے مالیت کے دو ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوبصورت سیٹ جاری کیا جس پر البیرونی کے خوبصورت پورٹریٹ کے پس منظر میں جہلم کے اس ٹیلے کی تصویر شائع کی گئی تھی جہاں اس نے بعض اہم تجربات اور دریافتیں کی تھیں۔ اسی سلسلے میں 8 دسمبر 1973ء کو لاہور میں بھی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی اور لاہور کی کچہری روڈ کا نام بدل کر شاہراہ البیرونی رکھ دیا گیا ہے۔    

UP