> <

یونیسکو کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ  4نومبر 1971ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اقوام متحدہ  کے ادارے  یونیسکوکی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر 20پیسے مالیت کا ایک  یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر موئن جودڑو کے کھنڈرات کی تصویر بنی تھی اور Save Moenjodaro کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔        

UP