> <

پاکستان میں صوبائی اسمبلیوں کے پہلے عام انتخابات کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 17دسمبر 1970ء کو پاکستان میں صوبائی اسمبلیوں کے پہلے عام انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستانی پرچم بنا تھا اور Election For Provincial Assemblies ,17th December 1970کے الفاظ تحریر تھے۔ اس خوبصورت ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے معروف ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا ۔

UP