پاکستان میں قومی اسمبلی کے پہلے عام انتخابات کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 7دسمبر 1970 ء کو پاکستان میں قومی اسمبلی کے پہلے عام انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ۔ اس ڈاک ٹکٹ پر پاکستانی پرچم بنا تھا اور Election For National Assembly , 7th December 1970کے الفاظ تحریر تھے ۔ اس خوبصورت ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے معروف ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا ۔

UP