> <

ابن الہیثم کی پیدائش کے ہزار سالہ جشن پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ نومبر1969ء کے پہلے عشرے میں ہمدرد نیشنل فائونڈیشن کے اہتمام میں ملک بھر میں عالم اسلام کے عظیم ماہر بصریات ابن الہیثم کا ہزار سالہ جشن منایا گیا۔ اس موقع پر کراچی،پشاور، راولپنڈی، لاہور اور ڈھاکا میں علمی اجتماعات منعقد ہوئے جن میں ملک کی مشہور علمی شخصیات نے ابن الہیثم کی شخصیت اور سائنسی کارناموں کے حوالے سے اپنے مقالات پیش کئے اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بھی 20 پیسے مالیت کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کے آرٹسٹ عبدالرئوف نے بنایا تھا۔        

UP