01 Nov , 1969







پی آئی اے کے ’’پرل روٹ‘‘ کے آغازپر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ یکم نومبر 1969ء کو پی آئی اے نے ڈھاکا سے ٹوکیو تک کے لیے ایک نئی پرواز کا آغاز کیا۔ اس پروازکو جس پر پی آئی اے کے منیجنگ ڈائریکٹر شاکر اللہ درانی بھی سوار تھے، ڈھاکا میں مشرقی پاکستان کے گورنر وائس ایڈمرل ایس ایم احسن نے رخصت کیا۔ پی آئی اے کی یہ پرواز بنکاک اور منیلا ہوتی ہوئی، ٹوکیو پہنچی جہاں جاپان میں پاکستان کے سفیر، جاپان ائیر لائنز کے صدر اور دیگر افراد نے اس پرواز کا استقبال کیا۔ پی آئی اے کی اس پرواز کے آغاز پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 20اور50پیسے مالیت کے دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوبصورت سیٹ جاری کیا جن کا ڈیزائن نگہت شیر محمد نے بنایا تھا۔
More