> <

مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 25دسمبر 1965ء کوپاکستان کے محکمہ ڈاک نے جنگ ستمبر میں مسلح افواج کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تین یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جس پر پاکستان برّیہ کو سلام، پاکستان بحریہ کو سلام اور پاکستان فضائیہ کو سلام کے الفاظ درج تھے۔ یہ خوبصورت ڈاک ٹکٹ بالترتیب پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے تین مصوروں سلیم غوری، نصیر الحسن رضوی اور اشفاق غنی نے ڈیزائن کیے تھے۔ پاکستان برّیہ کے ڈاک ٹکٹ میں ایک غلطی یہ تھی کہ برّیہ کے مونوگرام میں چاند کا رخ الٹابنا ہوا تھا۔    

UP