قائد اعظم کی پہلی برسی پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرا

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ 11 ستمبر1949ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے بابائے قوم کی پہلی برسی کے موقع پر تین ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جنہیں مرکزی وزیر مواصلات نے محترمہ فاطمہ جناح کی خدمت میں پیش کیا۔ ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت ڈیڑھ آنہ‘  3 آنہ اور 10 آنہ تھی۔ پہلے دو ڈاک ٹکٹوں پر اردو میں اور آخری ٹکٹ پر انگریزی میں قائد اعظم کے اقوال ’’اتحاد‘ یقین محکم‘ تنظیم‘‘ تحریر تھے۔

UP