> <

زرینہ بلوچ کی وفات

زرینہ بلوچ ٭25 اکتوبر 2005ء میں سندھ کی مشہور لوک فنکارہ زرینہ بلوچ کا انتقال ہوگیا۔ وہ مشہور سیاستدان اور ادیب رسول بخش پلیجو کی اہلیہ تھیں اور عوامی حلقوں میں اپنی عرفیت جیجی سے معروف تھیں۔ زرینہ بلوچ 29 دسمبر 1937ء کو گوٹھ الٰہ داد حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھیں۔ زرینہ بلوچ نے کالج کی سطح تک تعلیم حاصل کی۔ انہیں ابتدا ہی سے گانے کا شوق تھا، ان کے والد نے ان کے شوق کی حوصلہ افزائی کی اور 1960ء میں وہ ریڈیو پاکستان حیدرآباد میں استاد محمد جمن کی باقاعدہ شاگرد ہوگئیں۔ اسی برس انہوں نے ریڈیو پاکستان میں گائیکی کے ایک مقابلے میں حصہ لیا جس میں 600 افراد شریک ہوئے تھے۔ زرینہ بلوچ اس مقابلے میں اوّل آئیں۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے متعدد پروگراموں میں بھی نہ صرف اپنے سنگیت کا جادو جگایا بلکہ کئی ڈراموں میں اداکاری بھی کی۔ انہیں متعدد اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں شاہ لطیف ایوارڈ اور قلندر لعل شہباز ایوارڈکے نام سرفہرست ہیں۔      

UP