شاہد آفریدی کا عالمی ریکارڈ

شاہد آفریدی ٭4 اکتوبر 1996ء کو نیروبی میں چار قومی ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان کے 16 سالہ آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے 37 گیندوں پر 102 رنز اسکور کرکے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے اس اسکور میں گیارہ چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ اس چار قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ جنوبی افریقہ، سری لنکا اور کینیا نے حصہ لیاتھا۔ شاہد آفریدی سے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ سری لنکا کے جے سوریا کا تھا جنہوں نے اپریل 1996ء میں سنگر کپ میں پاکستان کے خلاف 48 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ شاہد آفریدی نے اپنے اسکور میں گیارہ چھکے مار کر ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا جے سوریا کا ریکارڈ برابر کردیا، البتہ وہ ایک گیندکے فرق سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ نہ بنا سکے جو جے سوریا نے صرف 17 گیندوں پر 50 رنز بناکر قائم کیا تھا۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دنیا کی تیز ترین سنچری بنانے کاشاہد خان آفریدی کا یہ ریکارڈ آج بھی برقرار ہے۔  

UP