> <

ایک روزہ کرکٹ میں پاکستان کی پہلی سنچری

ایک روزہ کرکٹ ٭31 اگست 1974ء کو پاکستان نے ناٹنگھم کے مقام پر اپنا دوسرا اور انگلستان کے خلاف پہلا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا۔ 50 اوورز کے اس میچ میں انگلستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز اسکور کیے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز اسکور کیے اور یوں یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ یہ کسی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان کی پہلی فتح تھی۔ اس میچ میں انگلستان کے ڈیوڈ لائیڈ اور پاکستان کے ماجد خان نے سنچریاں بھی اسکور کیں۔ یوں ماجد خان وہ پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سنچری اسکور کی تھی۔

UP