2007-11-19
کیتھولک کیتھڈرل چرچ، لاہور کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
19نومبر 2007ء کو لاہور میں واقع کیتھولک کیتھڈرل چرچ کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پانچ روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر اس کیتھڈرل کی عمارت کی خوب صورت تصویر طبع کی گئی تھی اور انگریزی میں CENTENARY CELEBRATION OF CATHOLIC CATHEDRAL CHURCH, LAHORE 1907-2007 کے الفاظ شائع کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ پیپرز کے ڈیزائنر جناب فیضی امیر صدیقی نے تیار کیا تھا۔






