پاکستان میں سیاحت کو فروغ کے لیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
20جولائی2006ء کو پاکستان میں سیاحت کو فروغ کے لیے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن پر پاکستان کی چار مشہور جھیلوں حنہ جھیل، سیف الملوک جھیل، پائی جھیل اور دودی پٹ سرجھیل کی تصاویر مع انگریزی کیپشن چھپی تھیں اور ان پر VISIT PAKISTAN 2006 کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں سے ہر ایک کی مالیت پانچ روپے تھی اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔






