آئیڈیاز 2000 کے موضوع پر بین الاقوامی دفاعی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14نومبر 2000ء کو پاکستان میں آئیڈیاز 2000 کے موضوع پر ایک بین الاقوامی دفاعی کانفرنس اور سیمینار کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر کانفرنس کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں   International Defence Exhibition and Seminar IDEAS-2000 PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت سات روپے تھی اور اس کاڈیزائن جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کوآرڈینیشن سیل نے فراہم کیا تھا۔

UP