1998-12-10
حقوق انسانی کے چارٹر کی منظوری کی پچاسویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
10دسمبر1998ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے حقوق انسانی کے چارٹر کی منظوری کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا، جس کی مالیت چھ روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر دنیا کا نقشہ اور حقوق انسانی کے تحفظ کے عالمی ادارے کا لوگو بنا تھا اور انگریزی میں 50th ANNIVERSARY OF THE UNIVERSAL DECLARATION OF HUMAN RIGHTS 1948 1998 کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پیپرز کارپوریشن کی ڈیزائنر نرگس منیر نے تیار کیا تھا۔






