کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کی بین الاقوامی کانگریس کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

10دسمبر1993ء کو پاکستان کے معروف ادارے کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز نے بنگلہ دیش کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز کے اشتراک سے ایک  بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جسے کانگریس 93کا نام دیا گیا۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جسے فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔
اس ڈاک ٹکٹ پر اس کانگریس کا لوگو  بنا تھا اور INTERNATIONAL MEDICAL CONGRESS OF COLLEGE OF PHYSICIANS AND SURGEONS, PAKISTAN IN COLLABORATION OF BANGLADESH COLLEGE OF PHYSICIANS AND SURGEONS INTERNATIONAL COLLEGE OF  SURGEONS (PAKISTAN CHAPTER)  کے الفاظ تحریر تھے۔

UP