1979-12-10
محکمہ کسٹمز کے قیام کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
10دسمبر1979ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے محکمہ کسٹمز کے قیام کی سو ویں سالگرہ کے موقع پر ایک روپیہ مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر محکمہ کسٹمز ، پاکستان کا لوگو شائع کیا گیا تھا اور CUSTOMS CENTENARY 1878-1978 کے الفاظ تحریرکیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ پریس کے ڈیزائنرعادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔






